Kya ap blood pressure Ka shikar Hain ...???

ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والے مشروبات ویب ڈیسک02 نومبر ، 2019 FacebookTwitterWhatsapp بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی مشروبات ہائی بلڈ پریشر جان لیوا بیماریوں کی جڑ ہے، یہ دِل کے امراض کی ایک اہم اور بنیادی وجہ ہے، آپ کی روز مرہ کی غذا آپ کے بلڈ پریشر پر ایک گہرا اثر چھوڑتی ہے، کُچھ غذاؤں سے بلڈ پریشر ہائی ہو جاتا ہے اور کُچھ غذاؤں سے کنٹرول بھی ہو جاتا ہے۔ اِس لیے بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کوئی بھی غذا لینے سے پہلے ایک بار اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔ کُچھ مشروبات ایسے ہیں جو ہمارے بلڈ پریشر کی سطح کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والے مشروبات: انار کا جوس: بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی مشروبات انار کا جوس قُدرتی فائدہ مند مشروبات میں سے ایک ہے، اِس کے بہت سے فوائد ہیں، روزانہ انار کا جوس پینے سے خون کی کمی بھی پوری ہوتی ہے اور یہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق، اگر بلڈ پریشر کے مریض روزانہ پابندی سے انار کا جوس اپنی غذا میں شامل کرلیں تو اُن کا بلڈ پریشر کنٹرول رہے گا لیکن اِس کے لیے شرط یہ ہے کہ انار کا جوس تازہ ہو کیونکہ ڈبے والے جوس تازہ نہیں ہوتے اور اُن میں کیمیکلز بھی شامل کیے جاتے ہیں جو مریضوں کو فائدہ دینے کے بجائے نقصان پہنچائیں گے۔ سبز چائے: بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی مشروبات عام طور پر سبز چائے کو وزن کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اِس کے دیگر حیرت انگیز فوائد بھی ہیں، سبز چائے صحت مند مشروبات میں سے ایک ہے، یہ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اگر ہائی بلڈ پریشر کے مریض روزانہ دن میں 2 سے 3 کپ سبز چائے پی لیں تو اُس سے اُن کے بلڈ پریشر کی سطح کنٹرول میں رہے گی لیکن اِس سے زیادہ استعمال نہ کریں اور سبز چائے کے استعمال سے قبل ایک بار اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں۔ چقندر کا جوس: بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی مشروبات چقندر کا جوس فوائد سے مالامال ہے۔ یہ خون کی کمی کو پُورا کرتا ہے، نظام ہاضمہ بہتر کرتا ہے، یہ پوٹاشیم سے بھرپور ہے جو بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ چقندر نائٹریٹ سے بھرپور سبزی ہے جو خون کی شریانوں کو کھولتی ہے جس سے خون کی روانی میں بہتری آتی ہےجس کے نتیجے میں بلڈ پریشر بھی کنٹرول رہتا ہے۔ انناس کا جوس: بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی مشروبات انناس کے فوائد سے زیادہ تر لوگ واقف نہیں ہوتے لیکن یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انناس کا جوس بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اور یہ کھانسی کو ختم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ انناس میں پوٹاشیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے، اِس کے علاوہ انناس میں سوڈیم کی تعداد بہت کم ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے، بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ ایک گلاس انناس کا جوس پی لیں۔ پانی: بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی مشروبات ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے کے لیے سب سے سستا طریقہ پانی کا زیادہ استعمال ہے، زیادہ پانی پینے سے بہت سی بیماریوں سے نجات مِل سکتی ہے اور اِس سے چہرے کی رنگت بھی نکھرتی ہے، بلڈ پریشر کے مریض دِن میں 2 لیٹر کے قریب پانی پی لیں تو اُن کے ہائی بلڈ پریشر پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

Comments