Subhe sham k azker ...😘😘😘

. . . .صبح و شام کے ازکار ایک جامع پوسٹ روزانہ پوسٹ کرنے کا مقصد ازکار کو پڑھنا اور اس کی اہمیت کو سمجھنا ہے ۔تو چلیں شروع کرتے ہیں 👇👇 ۔ جس شخص نے شام کو تین مرتبہ یہ کلمات کہے اسے رات کو زہریلا جانور نقصان نہیں پہنچائے گا - أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق میں اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں ، اس کی مخلوق کے شر سے *****صحیح مسلم # ٢٧٠٩ ***** .2 جس شخص سے صبح شام یہ کملات تین تین مرتبہ کہے اللہ تعالیٰ پر واجب ہو جاتا ہے کہ قیامت کے دن اس سے راضی کرے - . رضيتُ باللهِ رباً,وبالإسلامِ ديناً, وبمُحمدٍ نبياً . میں اللہ کے ساتھ (اس کے ) رب ہونے پر راضی ہو گیا اور اسلام کے ساتھ (اس کے ) دین ہونے پراور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (اس کے ) نبی ہونے پر ۔ , ****** سنن ترمزی # ٣٣٨٩ ***** 3 جس شخص نے صبح و شام یہ کلمات سات مرتبہ کہے ، اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت کے اہم معاملات میں اسے کافی ہو جاتا ہے - حسبِي الله لا إله إلا هو عليه توكلت وهو ربٌّ العرش العظيم . مجھے اللہ ہی کافی ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں‌ ، اس پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا رب ہے ۔ ***** سنن ابی داؤد # ٥٠٨١ ***** . ایک روایت میں ہے اللہ تعالیٰ اسے دنیاوی اور اخروی تمام فکروں سے کافی ہو جائے گا - 4 دعاحضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو یہ دعا صبح و شام پڑھنے کی نصیحت فرمائی تھی - . يا حيُّ يا قيوم برحمْتك أستغيث أصلح لي شأني كله ولا تكلنِي إلَى نفسي طرفةَ عْين'' . اے زندہ جاوید ! ائے قائم و دائم !‌میں‌تیری ہی رحمت کے ذریعے سے مدد طلب کرتا ہوں‌، تو میرا ہر کام سنوار دے اور آنکھ چھپکنے کے برابر بھی مجھے میرے نفس کے سپرد نہ کرنا ۔ . ***** صحیح الجامع الصغیر # ٥٨٢٠ سند صحیح ***** 5 دعاسورہ اخلاص اور (المعوذتين) قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ،قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ . . رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! جو شخص یہ سورتیں صبح و شام تین تین مرتبہ پڑھے گا تو یہ اسے دنیا کی ہر چیز سے کافی ہو جائیں گی - . ***** ابو داؤد # ٥٠٨٢ سند صحیح ***** 6 رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!’’جو سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات رات کو پڑھ لے وہ اس کے لئے کافی ہیں۔ ‘ *****سنن ترمذی: ۲۸۸۱، حسن، صحیح***** 7 جس شخص نے ایمان و یقین کے ساتھ یہ کلمات کہے اور رات کو فوت ہو گیا تو وہ جنت میں داخل ہو گا، اسی طرح وہ شخص بھی جس نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے اور وہ شام سے پہلے فوت ہو گیا تو وہ جنت میں جائے گا - .

Comments